اے سی کی تار لگاتے کرنٹ لگنے سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں اے سی کی تار لگاتے ہو ئے کر نٹ لگنے سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا۔ دھوبی گھاٹ کا 38سالہ عبدالستار خان اے سی کی تاریں لگا رہا تھا کہ اس کا ہاتھ ننگی تار سے چھو گیا۔۔ جسے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں وہ دم توڑ گیا۔