سمن آباد: پی سی او مالک کی کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش‘ اہل علاقہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا
لاہور (نامہ نگار) سمن آباد کے علاقہ میں پی سی او مالک کی 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کو اہل علاقہ نے ناکام بنا دیا اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ مستانی روڈ پر واقع پی سی او پر 15 سالہ (ش) فون کرنے کیلئے آئی ہوئی تھی جس سے پی سی او کے مالک نے زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کی ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ رات گئے تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔