وہاڑی پولیس نے 70 لاکھ مالیت کی ڈھائی من منشیات پکڑ لی، ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں وہاڑی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران ستر لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈھائی من منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی عمر سعید ملک نے بتایا کہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سجاد احمد خاں کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے رائے عارف نے ٹیم کے ہمراہ ہائی وے کوارٹرز پر ریڈ کر کے تقریباً70 لاکھ روپے مالیت کی 100کلو منشیات جس میں 50کلو چرس، 50 کلو افیون اور منشیات فروشی سے کمائے ہوئے 77ہزارروپے شامل تھے برآمد کر لئے۔ پولیس ٹیم نے ملزم عباس عرف عباسی کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔