لاہور‘ فیروز والا میں لاکھوں کے ڈاکے‘ شہری نقدی‘ طلائی زیورات سے محروم

لاہور‘ فیروز والا میں لاکھوں کے ڈاکے‘ شہری نقدی‘ طلائی زیورات سے محروم

لاہور‘ فیروزوالا (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے مز نگ کے علا قہ میںآصف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر8لا کھ روپے ما لیت، اقبا ل ٹا ﺅ ن کے علا قہ میںیا سرکے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان، ہنجروال میں عمران اور اس کی فیملی سے 6لاکھ روپے مالےت ، نشتر کا لو نی میںفر حا ن اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالےت ،با غبا نپو رہ میںنا صر اور اس کی فیملی سے2 لاکھ10ہزارروپے مالےت ، لوئرمال میں سیف اور اس کی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت ،جوہرٹاﺅن میں امتیاز اور اس کی فیملی سے اےک لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،نشترکالونی میں اعظم سے اڑھائی لاکھ روپے،گرین ٹاﺅن میں شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ روپے،شادباغ میں راشد سے ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائےکل ، ملت پارک میں اسامہ سے موٹرسائیکل ،نو اب ٹاﺅن میںاعجا زسے 45ہزارروپے،باغبانپو رہ میں عدنان سے 40ہزارروپے اور موبائل فون ،غا لب ما ر کیٹ میں سر ور سے 18ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔شا دبا غ کے علا قہ وسن پورہ میں چوروں نے موبائل کی دکان سے 4لاکھ روپے مالےت کی نقدی اور موبائل فون چوری کر لئے ہےں ۔پولےس نے چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔چوروںنے ہر بنس پو رہ میں سے با بر ،کو ٹ لکھپت میں سے نعما ن کی گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی میں سے ظفر ،شا لیما ر میں جمیل،سا ند ہ میں خر م ،شاہدرہ میں اشتیا ق ،مسلم ٹا ﺅ ن میں حارث ،ٹبی سٹی میں سے پپو کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ لاہور روڈ کی آبادی ہاﺅسنگ کالونی میں ڈاکوﺅں نے دکاندار ارشد علی کو روک کر 3ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے شیخ اقبال کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے کے زیورات اور پونے تین لاکھ نقد رقم ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں ڈاکو اکبرعلی سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈاکے