پسند کی منگنی کے بعد شادی سے انکار‘ لڑکی کے باپ نے نوجوان کو قتل کر دیا

پسند کی منگنی کے بعد شادی سے انکار‘ لڑکی کے باپ نے نوجوان کو قتل کر دیا

فیروزوالا (نامہ نگار) پسند کی منگنی کا انجام شادی کرنے سے انکار کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ ونڈالہ دیال شاہ کے ذوالفقار احمد کے 18 سالہ بیٹے اکرام علی نے محلہ دار اکرم کی بیٹی (ش) سے تعلقات قائم کرنے کے بعد منگنی کر لی۔ یہ سلسلہ دو سال سے چل رہا تھا۔ لڑکی والوں نے متعدد بار شادی کرنے کے لئے اکرام کے والدین کو کہا مگر لڑکے نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز الصبح لڑکی والوں نے بہانے سے گھر بلایا۔ اس دوران تلخ کلامی ہو گئی جس پر لڑکی کے باپ نے مشتعل ہو کر گولیاں مار کر اکرام کو گھر پر ہی ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول موٹر مکینک کا کام کرتا تھا۔