ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے حادثات میں زیادہ اموات ہوتی ہیں: رائے اعجاز

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے حادثات میں زیادہ اموات ہوتی ہیں: رائے اعجاز

لاہور(نامہ نگار)چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ اتنی اموات کسی اور جرائم کے نتیجہ میں نہیں ہوتیں، جتنی ٹریفک حادثات میں ٹریفک قوانین پر عملدآمد نہ کرنے سے ہوتی ہیں۔بچوں کو سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر عملدآمد کرانے کے حوالے سے والدین اور اساتذہ بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہمیں سڑکوں پربہترین ٹریفک سروس حاصل کرنے کیلئے کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ٹریفک قوانین بارے ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے۔ اگر شہری لائن اینڈ لین ، ٹریفک سگنلز ، ون وے و دیگر اہم ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تو ٹریفک نظام میں خاصی بہتری آسکتی ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزایف سی کالج میں طلبا و طالبات کو ٹریفک قوانین پر مبنی خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔