کاہنہ: شارٹ سرکٹ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی‘ ملازمین کی دوڑیں
لاہور (نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ کاہنہ کاچھا میں ایک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے فیکٹری میں خوف وہراس پھیل گیا اور ملازمین نے جان بچانے کے لئے دوڑیں لگا دیں۔ آتشزدگی سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔ شیراکوٹ کے علاقہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔