لاہور ہائیکورٹ :قتل کیس میں ملوث مجرم کی پھانسی عمر قید میں تبدیل
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت کے ملزم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ابراہیم نے ماتحت عدالت کی سزا ئے موت کو چیلنج کیا۔ وکیل نے بتایا کہ ابراہیم پر 2012 میں ادریس نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برکس فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کی سزا سنائی مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے ملزم کو اس وقوعہ میں ملوث کرایا ۔ وکیل ملزم نے نشاندہی کی کہ اپیل کنندہ سے وارات میں استعمال ہونے والا کوئی اسلحہ بھی برامد نہیں ہوا۔ ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیکر اپیل کنندہ کو بری کیا جائے۔ دو رکنی بنچ نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔