ہائیکورٹ: غازی علم دین شہید کیس ری اوپن کرنے کی درخواست پر سماعت 14مارچ تک ملتوی


لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے غازی علم الدین شہید کیس ری اوپن کرنے کی درخواست پر مزید سماعت14 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر فاروق حسن نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 4 ستمبر1929ءکو نوجوان علم دین مسجد وزیر خان کے قریب سے گذر رہا تھا جہاں جلسے میں مقررین نے راج پال کو واجب القتل قرار دیا کیونکہ راج پال نے ایک کتاب لکھ کر نبی پاک کی شان اقدس میں گستاخی کر کے ناقابل معافی گناہ کیا تھا۔

غازی علم دین کیس