ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک


فیروزوالہ (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ نارووال کا جمشید اپنی ساس ثریا بی بی اور چار سالہ بھتیجے امان کے ہمراہ موٹرسائکیل پر جا رہے تھے جب پنڈوری سٹاپ کے قریب پہنچے تو سڑک کی خرابی کے باعث موٹرسائیکل پھسل کر گہرے کھڈے میں جا گری جس کے باعث جمشید کی ساس ثریا اور بھتیجا امان ہلاک جب کہ جمشید شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ اٹاری کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر 22 سالہ نوجوان تنویر ہلاک ہو گیا۔