وکیل کے دفتر کا انہدام، پولیس ایل ڈی اے کے افسر کے خلاف کارروائی سے گریزاں

وکیل کے دفتر کا انہدام، پولیس ایل ڈی اے کے افسر کے خلاف کارروائی سے گریزاں


لاہور (نامہ نگار) تھانہ سول لائن پولیس نے عدالتی احکامات پر سینئر وکیل کا دفتر گرانے اور سامان چوری کرنے پر ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر اعوان اور اس کے 40 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگر پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ مجید نظامی روڈ (لارنس روڈ) پر سینئر وکیل محمد علی نے اپنا دفتر بنا رکھا تھا جہاں ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر اعوان نے اپنے 40 ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔ انہوں نے ڈنڈوں اور بلڈوزر سے سامان ودفتر توڑ دیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔