میٹروبس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

میٹروبس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی


لاہور(نامہ نگار) نصیرآباد کے علاقہ میں میٹرو بس نمبر ایم 05 نے موٹرسائیکل سوار عرفان کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ عرفان اتفاق ہسپتال کے قریب آبادی کا رہائشی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پہلا شہر ہے جو میٹرو بس کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے بس کے کراسنگ سے گزرتے وقت سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے۔