مزدور کی ہلاکت قتل کے تین واقعات پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس


لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پولیس تشدد سے ہونے والی ہلاکت کے علاوہ قتل اور ڈکیتی کے تین مختلف واقعات کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے لاہور کے علاقے میں میجر نوید تاج کے قتل، حافظ آباد میں ڈاکووں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی ننھی بچی مسرت کے قتل اور پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے مزدور کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔