لاہور: 4 روز کے دوران 8 ہزار سے زائد موٹر سائیکل تھانوں میں بند

لاہور: 4 روز کے دوران 8 ہزار سے زائد موٹر سائیکل تھانوں میں بند


لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہوریوں کی 8 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں 4 روز کے اندر تھانوں میں بند ہو گئی ہیں۔ تھانوں میں موٹر سائیکلوں سے پٹرول نکالنے سمیت انکے مہنگے پارٹس چوری ہونے کے متعدد واقعات پیش آ رہے ہیں اور موٹر سائیکل سوار فیملیوں کیلئے گلی محلوں سے بھی گزرنا محال ہو گیا جس کے باعث ہزاروں شہری پولیس کے اس نئے خود ساختہ اقدام کی وجہ سے سراپا احتجاج بن گئے ہیں جہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس کریک ڈاﺅن کے باوجود لاہور میں سنگین نوعیت کی وارداتوں سمیت سٹریٹ کرائم میں کوئی کمی نہیں آ سکی اور روزانہ رجسٹرڈ 30 سے 35 وارداتیں جاری ہیں۔ ہرتھانہ میں موٹر سائیکل چھڑوانے کیلئے آنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔