قتل کے مجرم کو سزائے موت، ایک لاکھ روپے جرمانہ

قتل کے مجرم کو سزائے موت، ایک لاکھ روپے جرمانہ


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر گجانہ نے تھانہ ٹبی سٹی کے مقدمہ قتل کے مجرم دل آویز عرف بھولی کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے جب کہ 5 ملزمان کو بری کر دیا استغاثہ کے مطابق 2006ءمیں ملزم دل آویز عرف بھولی نے اپنے 5 ساتھیوں جمشید، بابر اور سہیل وغیرہ کے ساتھ مل کر دیرینہ دشمنی پر شاہد عرف باﺅ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ فاضل عدالت نے 5 ملزمان جمشید، بابر اور سہیل وغیرہ کو بری کر دیا۔