عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر متعدد تھانیداروں سمیت 18 اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری طارق جاوید نے قتل کے مقدمہ میں ڈی ایس پی شمس الحق درانی اور عبدالغفور کی عبوری ضمانت میں 10 دن کی مزید توسیع کرکے انہیں پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کے لئے 2 مارچ کو پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کیا۔ ملزموں کے خلاف آصف عرف دھماکہ کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں استغاثہ زیر سماعت ہے۔