صفائی کرتے پستول چل جانے سے نوجوان زخمی

صفائی کرتے پستول چل جانے سے نوجوان زخمی


لاہور (نامہ نگار) پستول کی صفائی کرتے ہوئے گولی چلنے سے 25 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ پی بلاک مکہ چوک کے رہائشی محمد حسین کا بیٹا جاوید گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس کی زد مےں آ کر وہ شدید زخمی ہو گیا۔