شاہدرہ:ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی


لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ مےں ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی۔ متوفی 22 سالہ سلیم شہزاد نذیر کالونی کا رہائشی تھا اور فیروز والا کچہری کے قریب ٹائر پنکچر کی دکان چلاتا تھا۔ ورثا نے بتاےا ہے کہ اسے مرگی کے دورے پڑتے ہےں۔ شبہ ہے کہ گھر واپسی پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے اسے مرگی کا دورہ پڑ گیا اور وہ پٹری پر گر گےا جس کے بعد ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔