حبس بے جا کی درخواست پر 2 سالہ بچہ ماں کے حوالے


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رائے ایوب مارتھ نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار یاسمین نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے 2 سالہ بچے انتھونی کو اس کے شوہر وکٹر نے زبردستی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔