بدعنوانی کے متعدد ریفرنسوں کی سماعت ملتوی


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے ہمیش خان اور سیٹھ نثار وغیرہ سولہ افراد کے خلاف پنجاب بنک فراڈ ریفرنس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔ بنک لون فراڈ کے الزام میں گرفتار عمرفاروق کے جسمانی ریمانڈ میں 27 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ مقامی احتساب عدالت نے نادہندگی ریفرنس میں ملوث طاہر نثا مرزا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کر دی۔