اے جی آفس ملازم کا قتل، چالان پیش نہ ہونے پر ملازمین کا خاموش احتجاج


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں اے جی آفس کے درجنوں ملازمین نے 8 ماہ قبل مزنگ کے علاقہ میں قتل ہونے والے یونین لیڈر کے قتل کا چالان مکمل نہ ہونے پر خاموش احتجاج کیا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ جوڈیشل پالیسی پر عملدرآمد کراتے ہوئے انوسٹی گیشن پولیس کی طرف سے کیس میں رکاوٹیں حائل کرنے پر نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔