ایس ایچ او سمیت 18 پولیس ملازمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) 2 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل پر ایس ایچ او سمیت 18 پولیس ملازمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن کو حکم دیا ہے ۔