اعلی عدلیہ کے ججوں کی آسامیاں مشتہر کرنے کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست


لاہور (وقائع نگار خصوصی) اعلی عدلیہ کے ججوں کی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتیاں کرتے ہوئے کوئی اشتہار نہیں دیا جاتا ۔