65 لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ دیہی مرکز کی ایمبولینس‘ 15 موٹرسائیکلیں‘ 9 گاڑیاں چوری
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں عمران کے اہل خانہ کو دو ڈاکو یرغمال بنا کر گھر سے 10 لاکھ روپے‘ گارڈ امجد کو باندھ کر 20 لاکھ کی بیٹریاں‘ آصف سے 5 لاکھ‘ حنان رسول سے 23 لاکھ‘ جاوید سے 15 ہزار ریال‘ زین سے 4 لاکھ‘ مقصود سے ڈھائی لاکھ‘ شان سے 70 ہزار‘ سرور سے موٹرسائیکل و نقدی‘ عمار سے ایک لاکھ‘ احمد سے موٹرسائیکل و نقدی‘ عمران سے 64 ہزار‘ عمران شہزاد سے ایک لاکھ 78 ہزار‘ عمیر رضا سے 10 لاکھ کی نقدی زیورات ان تمام سے موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ علی‘ نوید‘ وقاص‘ عمر‘ سمیع اللہ‘ عزیز‘ سعید‘ بلاول‘ عمران‘ طاہر‘ سجاد‘ علی‘ وقار‘ ظفر‘ غلام رسول‘ وسیم کی موٹرسائیکلیں جبکہ مبشر‘ اویس‘ ریاض‘ حنیف‘ آفتاب‘ سہیل‘ شیر احمد‘ زاہد اقبال‘ یوسف‘ رفیع کی گاڑیاں اور کاہنہ سے دیہی مرکز ہسپتال کی ایمبولینس چوری کر لی گئی۔