فیروزوالا : مالک مکان کے بیٹے کی کرایہ دار خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی چٹھہ کالونی میں مالک مکان کے بیٹے نے گن پوائنٹ پر کرایہ دار خاتون سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے شور مچا کر کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔