ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق‘ 5 افراد شدید زخمی
لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر رکشہ الٹنے سے نامعلوم خاتون چل بسی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاہور روڈ کی آبادی بائی پاس کے قریب رکشہ الٹنے سے خاتون ہلاک اور چا رافراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ چنگ چی رکشہ الٹے جانے رکشہ سوار خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن کو بھی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر خاتون دم توڑ گئی پولیس سٹی نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔ گلبر گ کے علا قہ میں تیز رفتا ر کا ر نے کی ٹکر سے راہگیرشدید زخمی ہو گیا ہے ۔گلبر گ کے علاقہ میں تیز رفتارکار نے 32سا لہ با برکو کچل ڈالا ۔ جس سے وہ شد ید زخمی ہو گیا ۔ کا رسواور نے موقع سے فر ار ہونے کی کوشش کی ،مگر ٹر یفک وارڈن نے اس کا پیچھا کر کے پکڑ لیا ۔زخمی بابر کو طبی امد ادکے لئے ہسپتا ل داخل کرا دیا گیا جبکہ پولیس نے گر فتارکار ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔