گرانفروشی پر 32 دکاندار گرفتار، 25 جیل منتقل

گرانفروشی پر 32 دکاندار گرفتار، 25 جیل منتقل

لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے 663 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر19دکانداروں کے چالان کئے جبکہ 20,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،30افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر32افراد کو گرفتار کروایا گیا۔25 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔