گرین ٹائون: گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

گرین ٹائون: گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار) گرین ٹائون کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ۔گرین ٹاؤن کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی 40سالہ یاسمین بی بی کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اُتاردیااور خود موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاہم بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔