ایف آئی اے کلرکوں کا سروس سٹرکچر بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کو فیصلہ کی ہدائت
لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے کلرکوں کا سروس سٹرکچر بنانے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کوفیصلہ کرنے کی ہدائت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارمحمد رضوان نے موقف اختیارکیا کہ انیس سو پچاسی سے ایف آئی اے لوئرڈویژن کلرک بھرتی ہونے والے کلرکوں کواپرڈویژن کلرک کے عہدے پر ترقی دی مگر سروس سٹرکچر نہ ہونے کے سبب ان کی ترقی کا اگلا عہدہ ہی موجود نہیں۔