گلشن اقبال: استاد کی ڈانٹ پر پہلی جماعت کے طالب علم نے خود کو آگ لگالی، حالت تشویشناک

گلشن اقبال: استاد کی ڈانٹ پر پہلی جماعت کے طالب علم نے خود کو آگ لگالی، حالت تشویشناک

لاہور(سٹاف رپورٹر)تھانہ گلشن اقبال کے علاقے میں استاد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر پہلی جماعت کے طالبعلم نے خودکوآگ لگا لی جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے آگ لگائی ہے۔ پولیس نے طالب علم کی والدہ کی درخواست پر ٹیچرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے، تفتیش مکمل ہونے پر ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔ بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ فروٹ منڈی اقبال ٹائون کے امجد کا بارہ سالہ بیٹا آصف تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ کامران بلاک میں گزشتہ روز سکول میں ہونے والے ٹیسٹ میں آصف کے نمبر کم آئے تو استاد نے اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی اور کچھ دیر بعد آصف نے کلاس فیلو کو کہا میرا دل کرتا ہے میں کمپیوٹر توڑ دوں جس پر اس کے کلاس فیلو نے ٹیچر کو بتا دیا تو ٹیچر نے غصے میں کہا تمہیں اتنا غصہ آرہا ہے تو خود کو آگ کیوں نہیں لگا لیتے۔ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیچرنے اس کو پٹرول اور لیٹر دیا اور آگ لگا لی۔ جس پر وہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔