گرانفروشی پر 104 دکانداروں کے چالان، 39 گرفتار

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی کرنے پر104 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,37,400 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 28افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر39افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔