ون ویلروں کے خلاف کارروائی کے دوران 103 افراد گرفتار کئے گئے: طیب حفیظ چیمہ

ون ویلروں کے خلاف کارروائی کے دوران 103 افراد گرفتار کئے گئے: طیب حفیظ چیمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے خصوصی مہم کے دوران ابتک103ون ویلرز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے ہیںسی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس سے قبل شہر بھر میں ون ویلنگ کے بارے میں آگاہی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو سراہا ۔