نوجوان نشہ کی زیادتی کے سبب ہلاک

لاہور(سٹاف رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے میں 28سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے ورثاء کے آنے پر نعش ان کے حوالے کر دی متوفی نشئہ کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوا پانی والا تلاب کے قریب 28سالہ شخص کی نعش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی پولیس نے پوسٹمارٹم کرائے بغیر نعش ورثاء کے حوالے کر دی متوفی محمد سلیم اندرون بھاٹی گیٹ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔