مقامی صحافی پر مقدمہ، سی سی پی او نے تفتیش ایس پی ماڈل ٹائون کے سپرد کر دی

لاہور (سٹاف رپورٹر) مقامی اخبار کے سینئر صحافی خواجہ عدنان کے خلاف مقدمے کی تفتیش سی سی پی او نے ایس پی ماڈل ٹائون کو کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گزشتہ دنوں تھانہ لیاقت آباد میں درج ہونے والے مقدمہ میں مقامی صحافی خواجہ عدنان کو بھی نامزد کر دیا گیا تھا جو کہ وقوعہ کے وقت اپنے گھر پر سو رہے تھے مقامی پولیس لیاقت آباد مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر نہ کر رہی ہے۔ جس پر خواجہ عدنان نے گزشتہ روز صحافیوں کے ہمراہ سی سی پی او لاہور کو حالات و واقعات سے آگاہ کیا جس پر سی سی پی او لاہور نے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرنے کیلئے ایس پی ماڈل ٹائون کو ہدایات جاری کر دیں۔