مختصر عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قتل کے تین ملزمو ں ظفر، نذیر، افضل کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا گیا ٭وکیل سے مار پیٹ کرنے والے ٹریفک وارڈن کلیم کو شوکاز نوٹس ٭عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن مصطفٰی حمید ملک کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری ٭محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ریچھ غائب کرنے پر مداری انصاف کیلئے عدالت آ گیا ٭بطور گواہان پیش نہ ہونے پر انسپکٹر سی آئی اے سٹی طارق اے ایس آئی سلطان احمد اے ایس آئی جعفر علی و دیگر اہلکاروں غلام مرتضیٰ، یاسین اور انوار کی تاحکم ثانی تنخواہ قرق ٭مقامی سکول ہیڈ ماسٹر پروفیسر عارف جاوید کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، کارروائی نہ کرنے پر پولیس سے رپورٹ طلب ٭موبائل فون کمپنی کے ساندہ میں نصب ٹاور سے دس لاکھ مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان غائب ہونے پر پولیس سے رپورٹ طلب ٭عدالت سے غلط بیانی کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہن عدالت کے نوٹس جاری ٭پنجاب بھر کی نہروں پر موجود سرکاری ریسٹ ہائوسز کا قبضہ محکمہ آبپاشی سے واگزار کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر ۔