شہری کی چوری شدہ گاڑی کا سراغ نہ لگایا جا سکا

شہری کی چوری شدہ گاڑی کا سراغ نہ لگایا جا سکا

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں 20روز قبل گاڑی چوری کرنیوالے ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا جبکہ انوسٹی گیشن کی جانب سے بھی چوروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں نہیں کی جارہی متاثرہ شخص نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ صابر سٹریٹ کے رہائشی سید عرفان حسین زیدی نے شام 5بجے گاڑی نمبر LHZ-8374گھر کے باہر کھڑی کی جیسے نامعلوم چور لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزموں کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔