سواکروڑ کی وارداتیں‘مزاحمت پر لاہور‘ قلعہ دیدار سنگھ میں 2 خواتین ‘بچے سمیت5 زخمی

سواکروڑ کی وارداتیں‘مزاحمت پر لاہور‘ قلعہ دیدار سنگھ میں 2 خواتین ‘بچے سمیت5 زخمی

لاہور+ قلعہ دیدار سنگھ+ گوجرانوالہ فیروزوالہ( سٹاف رپورٹر+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سوا کروڑ کی وارداتیں، مزاحمت پر لاہور، قلعہ دیدار سنگھ میں 2 خواتین، بچے سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔ سندر کے علا قے میں علی اپنی ہمشیرہ صوبیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مارکیٹ جارہا تھا موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے نقدی و موبائل چھین لیا علی کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے صوبیہ کو زخمی کر دیا۔ ہیئر بیدیاں روڈ پر واقع ظفر کے گھر سے چور 60 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ، ستوکتلہ این ایف سی سوسائٹی میں وقار کے گھر سے 20 لاکھ کی نقدی و زیورات چوری کر لئے گئے جبکہ ڈاکو ئوں نے گلشن راوی بی بلاک کے فرقان کے گھر سے 58 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات،سٹی رائیونڈ کے علاقہ جیابگا میں حنیف کو اغوا ء کر کے گھر لے گئے جہاں سے آٹھ لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ، نشتر کالونی دیو کلاں پنڈ کے رفیق کے گھر سے ایک لاکھ نقدی اور موٹرسائیکل، فیصل ٹائون کے علاقہ میں لیاقت کی دکان سے 33 ہزار نقدی و موبائل ، سبزہ زار میں تنویر کی دکان سے 19ہزار روپے نقدی و موبائل لوٹ لئے شاہدرہ ٹائون میں کامران سے 65 ہزار، ڈیفنس بی میں رانا عمران سے 63 ہزار اور لوئرمال میں عثمان اور اسکے دوستوں سے 52ہزارکی نقدی اور موبائل چھین لیا نشتر کالونی میں ساجد ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹائون میں ماجد ،ٹائون شپ میں اعجاز، قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان،مزنگ میں زوہیب، اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ، لیاکا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار،شاہدرہ میں عابد ، ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ادھر قلعہ دیدار سنگھ میں ڈکیتی مزاحمت اور شور مچانے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ خاتون اوربچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،تھانہ لدھیوالہ کے علاقہ مغل چک کلاں میں رات دو بجے 4 ڈاکو چھت کے راستے ماسٹر ہدایت کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا، تین تولہ طلائی زیورات بارہ ہزار روپے نقدی لوٹنے کے بعد ہمسائے محمد تنویر کے گھر داخل ہو کر الماریوں کی چابیاں مانگتے رہے۔ تنویر کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے آہنی راڈ مار کراس کا بازو توڑ دیا شور کی آواز سن کر اہلخانہ جاگ گئے اور انھوں نے شور مچا دیا ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے تنویر اس کا دس سالہ بیٹا انیس ،اسکا بھائی شفیق اور والدہ شریفاں بی بی شدید زخمی ہو گئے جنہیںڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔فیروزوالا میں سگیاں چوک (نین سکھ) کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے دو افراد کو روک کر ان سے تین لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ عنصر علی اور اشتیاق مقامی بنک سے رقم لے کر قریبی ٹائون میں جارہے تھے راستے میں لٹ گئے۔ رچنا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے ایک کمپنی کے سیلز مین عمران انجم کو روک کر لوٹ لیا 35 ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ غازی مینار کے قریب چوروں نے رمضان علی کے گھر میں داخل ہوکر تالے توڑ کر زیورات، نقدی چوری کرکے لے گئے نارنگ کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر کلیم اللہ سے موٹرسائیکل اور 50 ہزار روپے چھین لئے گئے شہباز سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔