بھائی نے گولی مار کر بہن کو قتل کر دیا، پستول صاف کرتے گولی لگی: ورثاء

بھائی نے گولی مار کر بہن کو قتل کر دیا، پستول صاف کرتے گولی لگی: ورثاء

لاہور(سٹاف رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں مبینہ طور پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دی پولیس کے مطابق واقعہ مشکوک دکھائی دیتا ہے لواحقین غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ نشتر کالونی کے رہائشی محمد حسین کا بیٹا 25سالہ صادق نے مبینہ طور پر 14سالہ بہن گلناز کو گولی مار دی جس سے گلناز شدید زخمی ہو گئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لیکن وہ چل بستی علاوہ ازیں ستوکتلہ کے علاقے میں دیرینہ رنجش پر 2نوجوانوں نے ایک دوسرے کو خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اویسیہ کالونی کے رہائشی اویس نے کچھ عرصہ قبل عاصم کی چھت پھلانگ کر اس کے ساتھ والے گھر میں ایک لڑکی سے ملنے کے لیے گیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا بعد ازاں اہل علاقہ نے ان دونوں کی آپس میں صلح کروا دی صلح کے کچھ عرصہ کے بعد اویس روزگار کے سلسلے میں دبئی چلا گیا اور چند روز قبل واپس چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان واپس آیا ہوا تھا کہ گزشتہ روز دونوں میں پھر جھگڑا ہو گیا دونوں نے ایک دوسرے کو خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔