لیسکو کا بجلی چوری کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، درجنوں ملزم پکڑ لئے
لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ایکسیئن کینٹ محمد مزمل ایس ڈی او گلدشت ٹائون فیضان بٹ کی نگرانی پھولنگر سمیت دیگر علاقوں میں درجنوں بجلی چور پکڑ لئے موقع پر میٹرز اتار کر بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے ایس ڈی او گلدشت ٹائون فیضان بٹ نے بتایا کہ تمام علاقے میں گرینڈ آپریشن کے ساتھ مجموعی طور پر 15لاکھ روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھجوایا گیاچوروں کیخلاف مقدمات کیلئے درخواست دیدی ہے۔