لیسکو کی غفلت سے کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ عمر بھر کیلئے معذور ہو گیا
لاہور(نامہ نگار) گجرپورہ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید میں لیسکو کی غفلت کے باعث کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ عمر بھر کے لئے معذور ہو گیا۔ عبداللہ کے 11 کے وی کے ہائی وولٹیج تاروں سے چھونے کے باعث دونوں بازو کاٹنے پڑے اہلخانہ غم سے نڈھال ہےں اور انہوں نے شدےد احتجاج کےا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کےا ہے اور کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب لیسکو اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔