لیسکو کے 28 مسروقہ میٹر ٹائون شپ میں لانڈری شاپ سے برآمد مالک اور اسسٹنٹ لائن مین گرفتار

لاہور ( خبر نگار ) ایف آئی اے نے ٹائون شپ میں لانڈری پر چھاپہ مار کر لیسکو کے چوری شدہ 28 میٹر برآمد کر کے اسسٹنٹ لائن مین یاسر اور لانڈری کے مالک طارق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ میٹر نئے کنکشنوں کے لئے جاری کئے گئے تھے۔