طوبیٰ قتل کیس کا چالان مکمل، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

طوبیٰ قتل کیس کا چالان مکمل، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

لاہور (سٹاف رپورٹر) طوبی قتل کیس میں پولیس نے چالان مکمل کر لیا، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا چالان میں یوسف کھوکھر کے قتل کا ملزمہ عظمی رائو عرف طوبی کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ عبیرہ کے قتل میں ذیشان ،فاروق اور عظمی رائو کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا ملزمہ کا اصل نام عظمی رائو ہے ملزمہ نے اپنی شکل کی طوبی نامی لڑکی کو ائیر ہوسٹس بھرتی کروانے کے لئے اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دھوکے سے لے لیا تھا اور جہاں بھی مکان کرائے پر لیتی اسی شناختی کارڈ کا استعمال کرتی رہی ملزمہ نقاب کیوجہ سے پکڑی نہیں جاتی تھی انوسٹی گیشن کے دوران تاج باغ کی رہائشی اصل طوبی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ عظمی رائو نامی خاتون دھوکے سے اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لیکر فرار ہو گئی تھی۔