سزائے موت کے دو مفرور مجرموں نے ہائیکورٹ میں رضاکارانہ گرفتاری دیدی

سزائے موت کے دو مفرور مجرموں نے ہائیکورٹ میں رضاکارانہ گرفتاری دیدی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سزائے موت کے مفرور دو مجرموں نے لاہور ہائیکورٹ میں آ کر عدالت کے روبرو رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ کارروائی کا آغاز ہوتے ہی دونوں مجرم زاہد اور عابد عدالت میں پیش ہو گئے اور رضاکارانہ گرفتاری دے دی۔ پولیس نے دونوں مجرموں کو ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا۔ دونوں پر تھانہ صدر قصور میں2008ء میں صغیر نامی شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ دونوں ٹرائل عدالت سے اپنی ضمانت کرا کے فرار ہو گئے تھے ، ٹرائل کورٹ نے غیر حاضری میں جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت کا حکم سنا رکھا تھا۔