بھیرہ: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ لیڈی سمیت 2 ورکر زخمی

بھیرہ: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ لیڈی سمیت 2 ورکر زخمی

بھیرہ(نامہ نگار) پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 ورکر زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں آہلی آمرہ میں پولیو ٹیم کی ورکر شگفتہ ناز اور مرد ورکر گل بند فاروق بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی ڈیوٹی کررہے تھے کہ اچانک ان پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملہ آور کی فائرنگ سے گولیاں پولیو ورکر شگفتہ نازکے خاوند محمد نصیر کے موٹرسائیکل کو بھی لگیں زخمی پولیو ورکرز کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پہنچایا گیا پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی۔ ا طلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرگودھا چودھری محمد اسلم بھی بھیرہ پہنچ گئے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو ٹیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ڈیوٹی کی ادائیگی سے باز رکھنے کی کوشش کی ہے۔
پولیو ورکر حملہ