بس سے 45 لاکھ کا سمگل شدہ سامان برآمد

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے پشاور سے آنیوالی بس کو شیراکوٹ پر روک کر 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ریشمی کپڑا، شیمپو، تالے، صابن اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔