باپ کی ڈانٹ پر اکلوتے بیٹے نے خود کشی کرلی

باپ کی ڈانٹ پر اکلوتے بیٹے نے خود کشی کرلی

لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ پر 22 سالہ اکلوتے بیٹے نے خودکشی کرلی۔ باغبانپورہ کے علاقہ مومن پورہ کے رہائشی جیمسز مسیح نے اپنے بیٹے عاشر مسیح کو ڈانٹا تو عاشر نے پھندا لے لیا ۔ متوفی کارپوریشن میں ملازم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔