ہربنس پورہ: 2 بچے نہر میں ڈوب گئے ایک کو بچا لیا گیا

ہربنس پورہ: 2 بچے نہر میں ڈوب گئے ایک کو بچا لیا گیا

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں نہر میں دو بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر امدادی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو بچا لیا جبکہ دوسرے بچے کی نعش برآمد کر لی۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں غازی آباد کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے نو اور گیارہ سال کے دو بچے ڈوب گئے۔ زندہ بچ جانے والے بچے کو اس کے رشتہ دار گھر لے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے بچے کے لواحقین پولیس کارروائی کے بغیر نعش گھر لے گئے۔ علاوہ ازیں ہربنس پورہ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔