کوٹ عبدالمالک انٹر چینج کے قریب کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق، 3بچے زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) موٹر وے انٹر چینچ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ جانے سے میاں بیوی جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ ٹائون شپ لاہور کے رہائشی محمدقدوانی اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ مری سے سیر کرنے کے بعد کار پر لاہور آ رہے تھے انٹر چینچ گل فشاں ٹائون (کوٹ عبدالمالک) کے قریب اچانک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمد قدوانی اس کی اہلیہ تسنیم قدوانی جاں بحق اور ان کے تین بچے زخمی ہو گئے جنہیں نجی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کار تباہ ہو گئی فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ گھر میں اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ رشتہ دار اور ورثاء دھاڑیں مار کر روتے رہے۔