ڈاکوؤں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

ڈاکوؤں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر  فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ رحمان پورہ میں ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار شہری شہباز سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی ۔ڈاکوؤں نے  مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شہباز کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے سبزہ زار اعوان ٹائون کے کریم اللہ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 11لاکھ روپے مالیت،سندر میں فیض الرحمان کے گھر میں گھس کر 9لاکھ روپے مالیت، غازی آباد میں محمد صغیر کے گھر میںگھس کر 8 لاکھ روپے مالیت، برکی میں محبوب کے گھر میںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت ،  سرور روڈ کے علاقہ شیر خان روڈ پر رخسانہ بی بی کے گھر گھس کر 6لاکھ روپے مالیت ،شالیمار شوالہ چوک میں شہزاد کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت،نواں کوٹ میں سرور کے گھر گھس کر 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوئوں نے ستوکتلہ میں اظہر کی فیملی سے6 لاکھ روپے مالیت، ہیئر میں زبیر کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت ، چوہنگ میں مقبول الہی کی فیملی سے ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت ،کوٹ لکھپت میں اکرم کی فیملی سے ساڑھے3لاکھ روپے مالیت ، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے نذیر کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت،لوئر مال میںڈاکوئوںنے مجید کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ۔ڈاکوؤں نے اچھرہ میںکامران سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون، مغلپورہ میں قاسم سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون ،نشتر کالونی میں ارشد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون ، مانگا منڈی میں رحمت سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،، نواب ٹائون میں بابر سے 1لاکھ 45ہزار روپے،شاد باغ میں عثمان سے 85 ہزار روپے اورموبائل فون، ملت پارک میں جاوید سے 70ہزار روپے اورموبائل فون، مسلم ٹائون میںریاض سے 54ہزار روپے اورموبائل فون ،باغبانپورہ میں قاسم سے 45ہزار روپے وموبائل ،اکبری گیٹ میں اختر سے 30ہزار روپے و موٹر سائیکل ،نشتر کالونی میں بابر سے 37ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹائون میں کاشف سے لیپ ٹاپ،25ہزارروپے اورموبائل فون،  سمن آباد میں شہزاد سے موٹر سائیکل ،18ہزار روپے اورموبائل فون ، کاہنہ میںمحسن سے موٹر سائیکل،4ہزار روپے اورموبائل فون،جوہر ٹائون میں ماجد سے لیپ ٹاپ ،12ہزار روپے اورموبائل فون، فیصل ٹائون میں عاصم سے 32ہزار روپے اورموبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں سلمان سے 25 ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے ڈیفنس اے سے ہشام اسد، اقبال ٹائون سے عامر ، گلشن راوی سے مختار ، گلبرگ سے شہزاد، ڈیفنس بی سے رفیق ، ڈیفنس سی سے عمران ،فیصل ٹائون سے شیروز، ماڈل ٹائون سے ندیم کی کاریں جبکہ راوی روڈ سے ریحان ، گلشن اقبال سے شمشاد، گرین ٹائون سے ولید ، غازی آباد سے ناظم ، سمن آباد سے سجاد، ہنجروال سے اعظم ، مصری شاہ سے افضال ، ڈیفنس اے سے ندیم، قلعہ گجر سنگھ سے مبشر ، فیصل ٹائون سے نوید، گجر پورہ سے صاقی ، لٹن روڈ سے عمران ، شفیق آباد سے حسنین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں ۔