ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد چل بسے‘ 5 شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد چل بسے‘ 5 شدید زخمی

لاہور( نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میںمیٹرک کا طالبعلم 15سالہ غفور موٹر سائیکل پر جارہا تھا کی اسے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر ہلاک کردیا جبکہ ڈرائیورٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔اقبال ٹاؤن کے علاقہ ملتان روڈ پر سکیم موٹر پر منگل کی رات موٹر سائیکل رکشے کی ٹکر سے زخمی ہونے والی نامعلوم خاتون گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ نشتر کالونی کے علاقہ میں ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔شاہراہ قائداعظم پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوان قاسم اور شکیل ٹریفک حادثہ میںزخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے۔